کاروار:27؍جنوری (ایس او نیوز) جوئیڈا تعلقہ انموڈ چک پوسٹ پر ایکسائز عملے نے غیرقانونی طورپر گوا شراب سپلائی کرنے والی سوفٹ کار کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ایک کوگرفتار کیا ہے۔
رات کے اوقات میں گوا سے ریاست میں داخل ہوئی سوفٹ کار کو روک کر چک پوسٹ پر تلاشی کے دوران 45لیٹر گوا شراب اور 24لیٹر گوا بئیر پائی گئی تو ایکسائز عملے نے شراب ضبط کرلی ۔شراب سپلائی کے الزام میں بسوراج نڈکٹی پر کیس درج کرلینے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔ کار سمیت شراب کی قیمت اندازاً 4.24لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔